Monday , August 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / جِلد کی حفاظت ٹماٹر سے

جِلد کی حفاظت ٹماٹر سے

جلد کی حفاظت میں ٹماٹر اپنی ٹھنڈک اور سکیڑنے والی خوبیوں کی بدولت بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی بھرپور ہوتا ہے جو کیل مہاسوں کے علاوہ بے رونق جلد کو چمکدار اور پُرکشش بناتا ہے۔ جلد کی صحت کیلئے وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی اس میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں شامل نمکیات جلد کو بیلنس رکھتے ہیں اور جلد سے چکناہٹ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے خلاف کام کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں۔ جلد کی حفاظت کیلئے تازہ ٹماٹروں کے ایک چمچ جوس میں دو تا چار قطرے تازہ لیموں کے جوس کو شامل کریں ، اس مکسچر کو کاٹن کی مدد سے چہرے پر لگائیں ، پندرہ منٹ تک اسے جلد پر اپنا کام کرنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور موئسچرائزکریں۔ تازہ ٹماٹر کو اچھی طرح مسل لیں اور اس کا گودا اپنے چہرے پر لگائیں اپنے چہرے پر لگے ٹماٹر کے ساتھ ایک گھنٹہ گزاریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں ۔کم از کم ایک ہفتہ یہ عمل کریں گی تو یقینا بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT