Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جٹ ایرلائینس کے طیارے میں بم کی دھمکی ایک مسافر زیر حراست

جٹ ایرلائینس کے طیارے میں بم کی دھمکی ایک مسافر زیر حراست

احمدآباد ۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جٹ ایرویز کی ممبئی ۔ احمدآباد ۔ممبئی پرواز جس میں 125 مسافر اور چھ ارکان عملہ تھے بم موجود ہونے کی دھمکی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ، بعد میں پتہ چلا کہ یہ اطلاع غلط تھی جبکہ ایک شخص کوحراست میں لے لیا گیا ۔ اس کے پاس سے ایک چھٹی دستیاب ہوئی تھی جس پر ’’بم ‘‘ لکھا ہوا تھا ۔ یہ پرواز ممبئی سے احمدآباد جارہی تھی ۔ اُسے روک کر مسافرین اور ارکان عملہ کا فوری تخلیہ کروادیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی ، تاہم بم کی موجودگی کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ۔ چٹھی پر تحریر لفظ بم سے متعلق مسافر کو طیارے سے اُتارکر حراست میں لے لیا گیا۔ اُس سے اس چٹھی کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے پورے طیارے کا معائنہ کیا تاہم کوئی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی ۔ ڈی سی پی ایس کے گڑوی نے کہا کہ ایک مسافر کو مشتبہ سمجھ کر حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT