Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ اور اشون کو آرام دینے کا امکان

جڈیجہ اور اشون کو آرام دینے کا امکان

ممبئی ۔12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام( ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اورآف اسپنر روی چندرن اشون کو سری لنکا کے خلاف محدو د اوورز کی سیریز میں آرام دینے کا امکان ہے جبکہ محمد سمیع کو کام کا دباؤ کم کرنے کیلئے ونڈے سیریز کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کینڈی میں موجود ہیں جہاں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹسٹ کھیلا جارہا ہے اور ان کے ساتھی دیونگ گاندھی اے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہیں۔ دونوں کل تیسرے سلکٹر سارن دیپ سنگھ سے ویڈیو کال پر رابطہ کر کے ٹیم کا انتخاب کریں گے۔امید کی جارہی ہے ونڈے ٹیم میں مڈل آرڈر سریش رائنا اور کیدریادوکو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT