Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ بیٹی کے باپ بن گئے

جڈیجہ بیٹی کے باپ بن گئے

نئی دہلی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی رویندر جدیجہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ جدیجہ گزشتہ سال سترہ اپریل کو ریوا سولانکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ آل راؤنڈر کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر ہیں۔ خیال رہے کہ رویندر جدیجہ کا شمار ہندوستانیٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اپنی اس اہمیت کی وجہ سے وہ ان دنوں برطانیہ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کیخلاف میچ میں رویندر جدیجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردا ادا کیا تھا۔ جس میں راست تھرو پر شعیب ملک کو رن آوٹ کرنا بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT