Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ کا آل راؤنڈ مظاہرہ، ہندوستان 364 رنز پر آل آؤٹ

جڈیجہ کا آل راؤنڈ مظاہرہ، ہندوستان 364 رنز پر آل آؤٹ

سینٹ کٹس 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دورہ ویسٹ انڈیز پر کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹور مقابلہ میں رویندر جڈیجہ کے متاثرکن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسا کہ یہاں ویسٹ انڈیز بورڈ پریسڈنٹ الیون کے خلاف دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جڈیجہ کے آل راؤنڈ مظاہرہ کی بدولت ہندوستانی ٹیم 364 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ جڈیجہ کی نصف سنچری کے علاوہ دیگر بیٹسمنوں نے نمبر تین پر بیاٹنگ کرتے ہوئے کے ایل راہول نے 127 گیندوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 64 رنز اسکور کئے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ جبکہ ویراٹ کوہلی مڈل آرڈر میں بیاٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں کا سامنا کیا اور 51 رنز اسکور کئے۔ نمبر 9 پر بیاٹنگ کرتے ہوئے جڈیجہ نے 61 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے جن کا دوسرے اسپنر روی چندرن اشون نے 26 رنز بناتے ہوئے بہتر ساتھ نبھایا۔ قبل ازیں ہندوستانی اوپنرس کی جوڑی شکھر دھون اور مرلی وجئے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 12 اوورس میں ٹیم کے مجموعی اسکور 34 رنز پر یہ دونوں پویلین لوٹ گئے۔ مرلی وجئے نے 40 گیندوں میں 23 رنز اسکور کئے جبکہ دھون 25 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود صرف 9 رنز اسکور کرپائے۔ میزبان ٹیم کے لئے راہکمین کورنوال نے 118 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم رویندر جڈیجہ اور اشون کی شاندار بولنگ کی وجہ سے وہ 180رنز ہی اسکور کرپائی جبکہ دوسری اننگز میں بھی 8 اوورس کے کھیل کے بعد وہ ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز اسکور کرپائی ہے۔ دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم کو ملنے والی واحد کامیابی اشون کے نام رہی جنھوں نے 4 اوورس میں 14 رنز دے کر یہ وکٹ حاصل کی اور وہ فاسٹ بولر محمد سمیع کے ساتھ بولنگ کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT