Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ کو بی سی سی آئی کے کنٹراکٹ میں ترقی

جڈیجہ کو بی سی سی آئی کے کنٹراکٹ میں ترقی

ممبئی ۔22 مارچ۔(ای میل) بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سالانہ معاہدہ کی نئی تفصیلات جاری کردی ہے جس میں حالیہ دنوں میں شاندار مظاہرہ کرنے والے رویندر جڈیجہ کو ترقی ملی ہے اور وہ اب اے زمرے میں شامل ہوگئے ہیں جس میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے علاوہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی شامل ہیں۔ اس زمرے کے دیگر ناموں میں روی چندرن اشون ، اجنکیا رہانے ، چتیشور پجارا اور مرلی وجئے ہیں۔ زمرے بی میں محمد سمیع ، روہت شرما ، کے ایل راہول ، بھونیشور کمار ، ایشانت شرما ، اُمیش یادو ، وردھمان ساہا ، جسپریت بومرا اور یوراج سنگھ موجود ہیں۔ زمرے سی میں بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون ، آشیش نہرا ، امباٹی رائیڈو ، امیت مشرا ، منیش پانڈے ، اکشر پٹیل ، کرون نائیر ، ہاردیک پانڈیا ، کیدار جئے دیو ، یوزندرا چہل ، پارتھیو پٹیل ، جینت یادو ، مندیپ سنگھ ، دھول کلکرنی ، شاردل ٹھاکر اور رشپ پنتھ شامل ہیں۔ میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جیسا کہ فی ٹسٹ 15 لاکھ ، فی ونڈے 6 لاکھ اور فی ٹوئنٹی 20 مقابلہ 3 لاکھ مقرر کی گئی جس کا یکم اکٹوبر 2016 ء سے ہی اطلاق ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT