Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی، زخمی ایشانت اور اشون برقرار

جڈیجہ کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی، زخمی ایشانت اور اشون برقرار

ممبئی۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں کے لئے 16 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور معلنہ ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی واپسی ہوئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ زخمی روی چندرن اشون کے ساتھ ٹیم میں دوسرے اسپنر کے طور پر شامل کئے جائیں گے۔ جڈیجہ جو کہ گزشتہ ایک عرصہ سے ٹسٹ ٹیم سے باہر تھے لیکن رانجی ٹرافی میں سوراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے چار اننگز میں 24 وکٹیں حاصل کی ہیں جس کے بعد انہیں ٹیم میں واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ابتدائی دو ٹسٹ مقابلے موہالی اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سے صرف ہربھجن سنگھ کو خارج کرتے ہوئے ان کے مقام پر جڈیجہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے ماباقی دو مقابلوں کے لئے بھی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی جیسا کہ فاسٹ بولر امیش یادو کو ٹیم سے باہر کرتے ہوئے ان کے مقام کو کرناٹک کے میڈیم فاسٹ بولر سریناتھ اروند کو طلب کیا گیا ہے۔ سریناتھ اروند جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹوئنٹی 20 مقابلہ کھیلا تھا لیکن اس کے بعد انہیں مہمان ٹیم کے خلاف مابقی دو ٹوئنٹی 20 میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ امیت مشرا ٹیم میں تیسرے اسپنر کے طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ بنگال سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کو نمن اوجھا کے مقام پر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ونڈے سیریز میں جنوبی افریقہ 2-1 کی سبقت حاصل کرچکی ہے جبکہ ماباقی دو مقابلے 22 اور  25 اکٹوبر کو کھیلیں جائیںگے جس کے بعد 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ  5 نومبر کو موہالی میں شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT