Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جڈیجہ کے مقام پر اکشرطلب

جڈیجہ کے مقام پر اکشرطلب

کولمبو۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ٹسٹ کے عالمی نمبر ایک بولر رویندر جڈیجہ پر آئی سی سی کی پابندی کے بعد ہندوستانی ٹیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے لئے اکشر پیٹل کو طلب کرلیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے 12 اگسٹ کو پالی کیلے میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے اکشر پیٹل کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے جوکہ جنوبی افریقہ میں حالیہ اختتام ہوئی سہ رخی اے سیریز میں ہندوستان کی نمائندگی کررہے تھے جس میں ہندوستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ٹروفی اپنے نام کرلی ہے۔بی سی سی آئی کے کارگذار سکریٹری امیتابھ چودھری نے کہا کہ چونکہ پابندی کے بعد جڈیجہ تیسرا ٹسٹ نہیں کھیل پائیں گے لہذا اکشر کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT