Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / جڑواں ٹرین حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

جڑواں ٹرین حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

بھوپال( مدھیہ پردیش ) /7اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں جڑواں ٹرین حادثہ کے مہلوکین کی تعداد 29تک پہنچ گئی ہے جبکہ مقام حادثہ سے آج ایک اور نعش برآمد ہوئی ہے۔ ویسٹ سنٹرل ریلویز کے پی آر او مسٹر آئی اے صدیقی نے بتایا کہ مقامی دیہاتیوں کو ایک اور نعش دستیاب ہوئی جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 29ہوگئی ہے جن میں 17کی شناخت کرلی گئی ہے اور دیگر نعشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT