Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ اقلیتی اقامتی ہاسٹل میں 13مئی سے داخلوں کا آغاز

جڑچرلہ اقلیتی اقامتی ہاسٹل میں 13مئی سے داخلوں کا آغاز

جڑچرلہ۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ اقلیتی اقامتی بوائز ہاسٹل کے پرنسپل محمد رشید نے آج اپنے چیمبر میں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائز ہاسٹل میں پنجم، ششم، ہفتم انگلش میڈیم میں داخلوں کیلئے 13مئی کو جڑچرلہ مائناریٹی اقامتی ہاسٹل سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ جڑچرلہ منڈل کے اطراف و اکناف کے طلباء سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7331170830 پر ربط کرسکتے ہیں۔

 

شاد نگر میں گرج و چمک کے ساتھ بارش
شاد نگر۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر شاد نگر اور اس کے اطراف واکناف میں کل رات دیر گئے قریب 12تا 2بجے زبردست طوفانی ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے شاد نگر ٹاؤن اور اطراف واکناف میں برقی مسدود ہوگئی۔ تیز طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے شاد نگر کے اطراف و اکناف میں واقع آم کے باغات اور دیگر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔ رات دیر گئے زبردست بارش کی وجہ سے موسم گرما کی شدید گرمی کا سامنا کرنے والے لوگوں کو کچھ حد تک راحت ملی۔ ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے آم کے باغات کو شدید نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT