Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ منڈل ’پولے پلی‘ موضع میں پرجا دربار کا انعقاد

جڑچرلہ منڈل ’پولے پلی‘ موضع میں پرجا دربار کا انعقاد

جڑچرلہ ۔ 23مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ منڈل کے مختلف مواضعات میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے پرجا دربار پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آر ڈی او محبوب نگر ’’ مسٹر ہنمنت ریڈی ‘‘ نے شرکت کی ۔ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنی اراضی کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اس پرجا وانی دربار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔حکومت کی جانب سے سرکاری عہدیداران آپ کے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے پرجا دربار پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ پرجا دربار میں جملہ 80 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ اس موقع پر سرپنچ‘ سرینواس ریڈی ‘نرسمہلو ‘ ودیا ساگر راؤ اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT