Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں آج نعتیہ مشاعرہ

جڑچرلہ میں آج نعتیہ مشاعرہ

جڑچرلہ۔28اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزم نقشبندیہ جڑچرلہ کے زیراہتمام اکٹوبر بروز جمعرات بعد مغرب نقشبندی مسکن ہال ایکس روڈ جڑچرلہ میںحضرت سیدنا محبت علیشاہ قادری کے عرس مبارک کے موقع پر ایک غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ زیرنگرانی الحاج سید شاہ محمد غوث احمد پیر کلیمی المعروف ( غوث پیر کلیمی) سجادہ نشین بارگاہ قطب صاحبؒ ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد تسلیم انصاری نائب صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ ‘ مولانا محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری سجادہ نشین باگہ مولانا شاہ ؒ ناگر کرنول ‘ مولانا محمد عارف نعیم قادری حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد شاکر صدیقی نقشبندی القادری استاذ دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ کی قرات کلام پاک سے نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب الحاج محمد ابراہیم شیدا ناگرکرنول بارگاہ رسالت میں نذرانہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT