Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہتصنیف ’’متاع منان‘‘ کی رسم اجراء

جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہتصنیف ’’متاع منان‘‘ کی رسم اجراء

جڑچرلہ9؍ اگست (راست) جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کے سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر سلیم عابدیؔ کے ہاتھوں’’متاع منانؔ‘‘(شاعر محبت علی منانؔ) تصنیف کارسم اجراء انجام پایا۔ اس موقع پراپنے صدارتی خطاب میںڈاکٹر سلیم عابدی نے شاعر محبت علی منانؔ کو مخلص شاعرقرار دیا اور کہا کہ منان ؔکے پاس انکساری اور سادگی پائی جاتی ہے۔ وہ زندگی کی حقیقتوں کو اپنے کلام میںبڑی خوبی سے اجاگر کرتے ہیں۔ وہ چار دہوں سے شاعری کررہے ہیں اور ایک حق پسند شاعر ہیں۔ ڈاکٹر نادرالمسدوسی نے اپنے خطاب میں محبت علی منانؔ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے فن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انھوں نے شاعری کے میدان میں جہد مسلسل، لگن، ذوق اور شوق سے نام پیدا کیا ہے۔ ڈاکٹر عزیز سہیل نے ’’متاع منان‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعری مجموعی میں حمدیں، نعتیں، مناقب، غزلیں اور گیت شامل ہیں۔ محمد محبت علی منان ؔکی شاعری میں مذہبی رنگ نمایاں طور پر پایا جاتا ہے، ان کی شاعر ی تصوف کی شاعری ہے اور وہ بنیادی طور پر نعت کے شاعر ہیں۔ ان کی شخصیت اورفن اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ انہوں نے جڑچرلہ میں ادبی ماحول کوبنائے رکھنے میں مسلسل سعی کی ہے۔ وہ ایک مخلص انسان، رہنماء اور بہترین دوست ہیں۔ قبل ازیں محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ نے مہمانو ں کا خیر مقدم کیا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس تقریب میں ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر اور محمد افتخار الدین صادق ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت جناب تقی احمد تقیؔجڑچرلہ نے کی۔ مہمان شعراء میںڈاکٹرسیلم عابدیؔ ‘ ڈاکٹر نادر المسدوسی، جناب ظفر فارقی ؔحیدرآباد، جناب حلیم بابرؔ، چچا پالموریؔ، جامی وجودیؔ، ڈاکٹر رشید رؔہبر محبوب نگر کے علاوہ مقامی شعراء میںمحبت علی منانؔ اور جعفر کاظمیؔ نے کلام سنایا۔ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹرسیلم عابدی نے کی اور ڈاکٹر عزیز سہیل کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT