Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں بورویل کے کاموں کا افتتاح

جڑچرلہ میں بورویل کے کاموں کا افتتاح

جڑچرلہ ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ شہر محلہ فضل بنڈہ کے علاقہ میں عوام کو پانی سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس ضمن میں وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے 20 روز قبل فضل بنڈہ میں شادی خانہ کے افتتاح کے موقع پر اس محلہ کے عوام نے یہ مسئلہ پیش کیا تھا جس پر وزیر صحت نے فوراً ان عوام سے پینے کے پانی کیلئے بورویل منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے مطابق آج اس محلے میں عوام کیلئے بورویل کی تنصیب عمل میں آئی اور پانی کی تکلیف کو دور کرنے کیلئے آج مقامی ٹی آر ایس قائدین نے ان کاموں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر لکشمی شنکر نائیک، محمد یوسف، سمیع، سمیع الدین، خواجہ، افتخار الدین، اظہر الدین، سید منہاج الدین، سردار، وجئے کمار، رجت بابو، حفیظ، عبدالمقیت، سریکانت اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT