Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں جناب ستار عاشق کی تہنیتی تقریب و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ میں جناب ستار عاشق کی تہنیتی تقریب و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ۔ 26 جولائی (فیاکس) بزم نقشبندیہ بزم رضا جڑچرلہ کے زیراہتمام نقشبندی مسکن X روڈ جڑچرلہ میں جڑچرلہ کے ممتاز جواں سال صحافی و شاعر جناب ستار عاشق کی صحافتی اُردو خدمات کے علاوہ بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز (اجمیر شریف) کی روانگی کے سلسلے میں ایک تہنیتی تقریب و غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ زیرنگرانی مولانا محمد سلطان الدین چشتی مرزا سجادہ نشین خانقاہ سلطانیہ جڑچرلہ منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت خواجہ معین الدین خوشتر مولف صدر مدرس مولانا شیخ خواجہ سلطانہ پاشاہ رمز چشتی مرزائی صدر بزم مرزائی نے شرکت کی۔ تہنیتی تقریب میں جناب ستار عاشق کو ان کی بے لوث صحافتی اُردو، دینی، ملی خدمات کو بھرپور داد و تحسین سے نوازا گیا۔ موصوف کی بزم نقشبندیہ، بزم رضا، بزم غلامان اولیائے اور مقامی شعراء کرام، دوست احباب کی جانب سے شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ بعدازاں ایک غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ میں مولانا سلطان چشتی خواجہ معین الدین خوشتر سلطانہ پاشاہ رمز جلیل رضا باسط مظہری حبیب الدین حبیب، ضیاء سلطانی، ممتاز حسین نقشبندی، ستار عاشق، جعفر کاظمی، مقبول حسین مقبول خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ نے نعتیہ کلام سناکر سرکار دو عالم سے اپنی گہری وابستگی ثبوت دیا۔ جناب جلیل رضا صدر بزم جڑچرلہ کی نظامت کے فرائض بہت ہی عمدگی کے ساتھ انجام دیئے۔ جناب ستار عاشق نے تہنیتی تقریب کے انعقاد پر تمام ادبی انجمنوں کے ذمہ داریوں کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ و مشاعرہ کا آغاز مولانا خواجہ معین الدین کی قرأت کلام پاک اور جناب خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ کی حمد باری تعالیٰ سے ہوا۔ نگران جلسہ مولانا محمد سلطان الدین چشتی مرزائی کی دعا پر مقدس و مبارک محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885530046 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT