Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

جڑچرلہ 9 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ باگمار محمد ممتاز حسین نقشبندی (نقشبندی منڈل) ہائی وے جڑچرلہ نیو بس اسٹانڈ عقب بی آر گارڈن روڈ پر واقع (نقشبندی منزل) میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ خانقاہ قطبؒ سرکار ہائی ٹیک سٹی جناب غوث کلیمی پیر کی نگرانی میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ خواجہ پاشاہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ جعفر کاظمی، ممتاز حسین نقشبندی، محبت علی منان، مقبول حسین نقشبندی، باسط مظہری، محمد سلطان الدین نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس مشاعرہ کی نظامت جلیل رضا نے کی۔ حضرت غوث پیر کلیمی کی دعا پر اس مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT