Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں غیر قانونی اشیاء سپلائی کی روک تھام کیلئے ای پاس کا تحصیلدار کے ہاتھوں افتتاح

جڑچرلہ میں غیر قانونی اشیاء سپلائی کی روک تھام کیلئے ای پاس کا تحصیلدار کے ہاتھوں افتتاح

جڑچرلہ۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی فروخت کی روک تھام کیلئے ای پاس مشین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں آج جڑچرلہ کے مختلف راشن ڈیلرس شاپ پر ای پاس سے فروخت کو مقامی انچارج تحصیلدار مسٹر لکشمی نارائنا  کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ انہوں نے مقامی اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے پیش کردہ ای پاس سے صحیح طور پر سپلائی کی جاسکتی ہے۔ اس ای پاس طریقہ کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی کمیشن ڈیلرس سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ اس موقع پر ریونیو عہدیدار ہری کرشنا، سرینواس، غوث، مقامی ڈیلرس محمد شوکت علی، ناگاراجو، محمد عبدالستار، محمد برہان و دیگر جڑچرلہ بادے پلی کے ڈیلرس موجود تھے۔

عوامی مسائل کے درخواستوں کی فوری یکسوئی کی ہدایت
منچریال۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنان نے متعلقہ ضلع عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مسائل و شکایتوں پر مبنی درخواستوں کو فوری اثر کے ساتھ یکسوئی کرتے ہوئے انہیں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ واری عوامی دربار میں موصولہ درخواستوں کو متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو روانہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کافی امید لے کر ان کے مسائل پر مبنی درخواستیں عوامی دربار میں پیش کررہے ہیں۔ تمام متعلقہ ضلع عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوراً درخواستوں کی یکسوئی کریں جس کے ذریعہ عوام میں بحالی اعتماد پیدا ہوگا۔ اس پروگرام میں دو سو سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں۔ اس موقع پر تمام ضلع عہددیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT