Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں قرض کے حصول میں عوام کو پریشانی

جڑچرلہ میں قرض کے حصول میں عوام کو پریشانی

جڑچرلہ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ مستقر میں میناریٹی لون کے لئے غریب عوام پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ اس سے قبل جرچرلہ میں 20 سے زائد افراد کو قرض ملا تھا جبکہ ہر بینک کو چار یا پانچ افراد کو دیئے گئے تھے لیکن اس بار ہر بینک کو ایک یونٹ ہی دیا گیا ہے۔ اس طرح سے جملہ چار آدمیوں کو یہ قرض ملتا ہے اور اس قرض کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور یہ بات واضح رہے کہ سیاسی قائدین کے ذریعہ نمائندگی کرنے والوں کو ہی قرض دیا جارہا ہے۔ آج مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔ جگہ جگہ مسلمانوں کو پریشانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اسی طرح اردو کے ساتھ بھی ناانصافی ہوتی جارہی ہے۔ مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ جس کی وجہ جڑچرلہ کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT