Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ میں ٹریفک انتظامات کی بحالی کیلئے سڑکوں کی توسیع کا آغاز

جڑچرلہ میں ٹریفک انتظامات کی بحالی کیلئے سڑکوں کی توسیع کا آغاز

جڑچرلہ /16 مارچ ( جڑچرلہ بادے پلی قومی شاہراہ نیتاجی چوک مینا بازار میں ٹریفک کی روک تھام کیلئے بلدیہ نگر پنچایت بادے پلی کی جانب سے ’’ بجے سی پی ‘‘ کے ذریعہ دکانوں کے سامنے اضافہ ٹین شیڈ کے نام اور بورڈس کو ہٹایا جارہا ہے ۔ ان دنوں جڑچرلہ بادے پلی میں ٹریفک اضافہ ہونے کی وجہ سے سڑک کے قریب تک جو تاجر قبصہ کئے ہوئے ہیں ویسے تاجرین کے دکانوں کے سامنے تمام تعمیر شدہ فرش نام کے تختی و بورڈس کو نکال کر سڑکوں پر ٹریفک کے نظم کو بحال کرنے کیلئے نگر پنچایت کمشنر مسٹر وینکٹ راما راؤ سرکل انسپکٹر پولیس کی قیادت میں انہدامی کارروائی کا آغاز ہوا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظم درہم برہم ہوگیا ہے ۔ فٹ پاتھ پر جینے والے غریب تاجرین کو دشواریوں کا سا منا ہے ۔ اس انہدامی کارروائی کی وجہ سے ٹریفک حد سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو ان دنوں کافی پریشان حال ہیں ۔ ایسے میں سڑک حادثات ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT