Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچرلہ نیو بس اسٹانڈ کا معائنہ

جڑچرلہ نیو بس اسٹانڈ کا معائنہ

جڑچرلہ /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ قومی شاہراہ 44 کے قریب کے احاطہ میں نیو بس اسٹانڈ کے درپیش مسائل کا تفصیلی جائے لیا گیا ۔ اس سلسلے میں آج جڑچرلہ ایم پی ڈی او جڑچرلہ سرپنچ نے طوفانی دورہ کرتے ہوئے مسافرین کے درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا بعد ازاں ان عہدیداروں نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کریت ہوئے کہا کہ اس نیو بس اسٹانڈ میں دیگر ریاستوں کے آر ٹی سی بسوں کا چلن رہتا ہے ۔ اس ضمن میں اس بس اسٹانڈ کو ایک سال میں ماڈل بس اسٹانڈ کے تحت تبدیل کرنے کیلئے ضلع آر ٹی سی عہدیداروں نے احکامات جاری کئے تھے ۔ اس بس اسٹانڈ میں بیت الخلاء ایک ہی رہنے سے مسافرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں دو نئے بیت الخلاؤں کا اور بس اسٹانڈ کے اطراف و اکناف صاف صفائی کا خیال رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ جڑچرلہ ایم پی ڈی او اور مقامی سرپنچ مسٹر بکا وینکٹیشم نے آر ٹی سی عہدیداروں کو بس اسٹانڈ میں مسافرین کیلئے سہولت کیلئے اور بس اسٹانڈ میں صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے تیقن دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT