Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جڑچڑلہ میں طلبہ کیلئے کرنسی کی نمائش

جڑچڑلہ میں طلبہ کیلئے کرنسی کی نمائش

جڑچڑلہ ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس فیر پروگراموں بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مسٹر کرشنا مورتی ڈی ایس پی محبوب نگر نے جڑچڑلہ منڈل بادے پلی روڈ پر گل کل اسکول میں طلباء کی جانب سے کرنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا ڈی ایس پی مسٹر کرشنا مورتی نے مشاہدہ کرتے ہوئے اس موقع پر منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کررہے تھے انہوں نے اسکول کے ہیڈماسٹر اساتذہ طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر اسکولوں میں طلباء میں مشعور بیداری کیلئے سائنس فیر پروگراموں کا اہتمام کرنے کا مشورہ دیا ڈی ایس پی محبوب نگر مسٹر کرشنا مورتی کے ہاتھوں اس نوٹ فیر نمائش کا افتتاح عمل میں آیا اس نوٹ فیر نمائش میں 40 ممالک کی کرنسی سرکاری اسٹامپ بھی رکھے گئے تھے ۔ نیپال ، امریکہ ، سری لنکا ، یوروپ ، کویت ، بنگلہ دیش ، یو اے ای ، ہندوستان و دیگر ممالک نوٹ نمائش میں مشاہدہ کیلئے رکھے گئے ۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر آمنیددرکاشی ناتھ باواش ڈائرکٹر دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT