Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / جکارتہ میں گورنر کے عہدہ کیلئے انتخابات

جکارتہ میں گورنر کے عہدہ کیلئے انتخابات

جکارتہ ۔ 15 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) : انڈونیشیا کے دارالخلافہ میں گورنر کے عہدہ کے لیے اس وقت رائے دہی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لیے مذہبی روا داری اور نسلی امتیاز کو انتخابی مہمات کا اہم موضوع بنایا گیا تھا جب کہ جکارتہ میں ایسے کئی عوامی مسائل ہیں جو حل طلب ہیں تاہم انتخابی مہم چلانے والوں نے ان مسائل کو نظر انداز کردیا ۔ 7.1 ملین افراد کی رائے دہی کیلئے 13000 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ اس وقت موجودہ گورنر باسو کی اہوک جاہا جاپور ناما جو اقلیتی عیسائی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں کو انڈونیشیا کے سابق صدر کے بیٹے اگس ہری مورتی یودھویونو اور اعتدال پسند انیس رشید سے مقابلہ درپیش ہے ۔ موجودہ گورنر اہوک کو توہین رسالتؐ کے الزام اور عوامی برہمی کا سامنا ہے ۔

چاقو کے حملہ میں 5 افراد ہلاک
بیجنگ ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تین مشتبہ ایغور چاقو بردار عسکریت پسندوں نے چین کے ژنجیانگ خطہ میں پانچ افراد کو ہلاک کردیا جس کے فوری بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ حملہ میں دس افراد زخمی ہوئے تھے تاہم پانچ افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے تین مشتبہ افراد کو گولی مار دی گئی ۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT