Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال سرکاری اردو میڈیم ہائی اسکول مسائل سے دوچار

جگتیال سرکاری اردو میڈیم ہائی اسکول مسائل سے دوچار

400 طلبہ کیلئے 4 کلاس روم، ریاضی ٹیچر دو سال سے غائب
جگتیال 28 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ قاضی پورہ ہائی اسکول اردو میڈیم جگتیال کئی ایک مسائل سے دوچار 401 طلباء کیلئے صرف 4 کلاس روم دو سال سے ریاضی ٹیچر سے محروم مڈ ڈے میل کیلئے کچن کیلئے 2.50 لاکھ فنڈس کی منظوری کے باوجود کئی ماہ سے عدم تعمیر مرکزی اتحاد ملت اسلامیہ ہند جگتیال کی جانب سے چیرمین جناب محمود علی افسر کی قیادت میں ایک وفد جس میں جنرل سکریٹری میر کاظم علی، صدر محمد صلاح الدین منا نے کیا۔ مدرسہ کا دورہ مختلف مسائل سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد آج ایک یادداشت رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے یادداشت حوالے کی۔ اس موقع پر وفد نے ٹی جیون ریڈی کے مدرسہ کی تعداد کے لحاظ سے مزید چار کلاس رومس کی منظوری کا مطالبہ کئے اور کہاکہ تعلیمی سال کا آغاز ہوکر تقریباً 4 ماہ کا عرصہ ہورہا ہے۔ سہ ماہی امتحان سر پر ہے۔ نصف طلباء کو نصابی کتب فراہم نہیں کئے گئے جس پر رکن اسمبلی نے فوری ایم ای او نارائنا اور ڈپٹی ڈی او کو فون کرتے ہوئے مختلف مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وفد نے رکن اسمبلی جگتیال قبرستان میں حالیہ دنوں نصب کردہ گرلس کے باوجود قبرستان میں جنگلی جانور داخل ہورہے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی اور قبرستان میں گندگی ہورہی ہے جس پر انھوں نے گرلس کی تعمیر کس نے کروائے اور جانور داخل ہورہے ہیں تو گرلس کا کیا مطلب عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹھیک کروانے کی بات کہی۔ اس موقع پر محمد خلیل الدین مبین اور جمیل اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT