Saturday , March 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں اُردو صحافتی برادری نظرانداز

جگتیال میں اُردو صحافتی برادری نظرانداز

شناختی کارڈز کی اجرائی میں حکومت کا متعصبانہ رویہ
جگتیال۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے صحافت سے وابستہ صحافیوں کو ہر سال سرکاری مراعات حاصل کرنے شناختی کارڈ کی طرح اکریڈیشن کارڈ جاری کیا جاتا رہے جس کے ذریعہ صحافی بس پاس کی سہولت اور ساتھ ہی ساتھ ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ نے قیام کے بعد ریاستی حکومت تقریباً 3 سال کے عرصہ کے بعد صحافیوں کو بڑی مشقوں اور جدوجہد کے بعد شرائط کے ذریعہ جگتیال میں اکریڈیشن کو دو یوم قبل جاری کیا جو IPPR کے اصول کے مطابق اخبارات کے سرکیولیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کرنے کی DPRO اور اکریڈیشن کمیٹی کے ارکان نے کیا۔ جبکہ IPPR محکمہ کی رپورٹ کے مطابق ABC ایڈمیٹ بیورو سرکیولیشن رپورٹ کے تحت اُردو، تلگو، انگریزی اور ہندی ملاکر جملہ 9 اخبارات ہی ہیں دیگر CA رپورٹ چارٹیڈ اکاؤنٹ رپورٹ کے تحت ہیں جس میں تلگو اخبارات ایناڈو، ساکشی، آندھرا جیوتی، آندھرا بھومی اور انگریزی میں ٹائمس آف انڈیا، انڈیا ٹو ڈے، دا ہندو، اور اُردو، ہندی واحد اخبار ہیں جس میں آندھرا بھومی کا سرکیولیشن 15,000 ہے اور اس کو جگتیال میں 15 صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ جاری کیا گیا اور سیاست کو 35,385 سرکیولیشن ہے۔ اس کو صرف 6 اکریڈیشن جاری کئے گئے یہ کہاں کا انصاف ہے اور سوریہ اخبار جس کے جگتیال میں بڑی مشکل 25 کاپی میں آئے 22 اکریڈیشن کارڈ جاری کئے گئے اکریڈیشن کمیٹی میں موجود اخبارات کے صحافیوں نے DPRO اور ضلع کلکٹر کو مبینہ گمراہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT