Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں تلگودیشم پارٹی کے اجلاس کا انعقاد

جگتیال میں تلگودیشم پارٹی کے اجلاس کا انعقاد

جگتیال ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں تلگودیشم پارٹی کا ضلعی اجلاس ٹاؤن پریسیڈنٹ بالے شنکر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلگودیشم کونسلرس جیاشری، وی ملیشم، شیوا کیسری بابو اور دیگر کورٹلہ، مٹ پلی، سارنگاپور، دھرم پوری منڈلس کے تلگودیشم قائدین کثیر تعداد میں شرکت کئے۔ اس موقع پر صدر وی رمنا راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے پارٹی ورکرس سے پارٹی کے استحکام کیلئے آنے پر زور دیا۔ پی پرتاب ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے۔ دلتوں اور مائناریٹی کی بات کی جاتی ہے لیکن کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے۔ اس موقع پر کبیر الیکٹریشن، محمد اضغر محمد خان، راشد احمد اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر کئی نوجوان تلگودیشم میں شامل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT