Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں سرقہ کرنے والا مجرم کرناٹک میں گرفتار

جگتیال میں سرقہ کرنے والا مجرم کرناٹک میں گرفتار

ڈی ایس پی راجندر پرساد کی پریس کانفرنس
جگتیال ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کار میں سے 18,50,000/- روپئے رقم لیکر فرار ہونے والا کار ڈرائیور گرفتار ہوگیا جس کے قبضہ سے 18,00,000/- روپئے ضبط کرلئے گئے ۔ ڈی ایس پی جگتیال مسٹر ایس راجیندر پرساد نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے سارق محمد منصور ولد رحمت اﷲ کو پیش کیا۔ 10 مئی کو شہر جگتیال کے ایل جی رام لاڈج کے علاقہ میں کار سے رقم لیکر ڈرائیور فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ سوریا سانیٹریشن کارپوریشن کمپنی کی جانب سے شکایت پر جگتیال پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ سوریا سانیٹریشن کارپوریشن کمپنی حیدرآباد کے منیجر بھرت سنگھ اور ایگزیکٹیو کمپنی بقیہ جات کی وصولی کیلئے کمپنی کی کار میں نکلے تھے۔ سدی پیٹھ میں وصولی کے بعد جگتیال آئے جہاں پر کار میں رقم رکھ کر ایک شخص کورٹلہ وصولی کیلئے گیا اور دوسرا ایگزیکٹیو جگتیال میں وصولی کیلئے گیا۔ موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کار ڈرائیور جس کا تعلق یادگیری کرناٹک ریاست سے ہے بیاگ میں موجودہ 18,50,000/- روپئے لیکر راہ فرار اختیار کی وہ یہاں سے بذریعہ کار حیدرآباد اس کے بڑے بھائی کے پاس پہنچا جہاں پر کمپنی کے منیجر سے اس کے بڑے بھائی نے فون پر دریافت کرنے پر وہاں سے وہ کرناٹک فرار ہوگیا ۔ جگتیال تحقیقاتی پولیس ٹیم نے کرناٹک یادگیر پولیس ٹاؤن میں اطلاع دیدی جہاں پر اس کو گرفتار کرتے ہوئے جگتیال پولیس کے حوالے کرنے پر اس کے قبضہ سے 18,00,000/- روپئے حاصل کرلئے اور آج عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ اس موقع پر جگتیال سرکل انسپکٹر کروناکر راؤ ، سب انسپکٹر شیواکرشنا ، کانسٹیبل سرینواس اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے جگتیال میں بڑھتے جرائم کے سوال پر کہا کہ پولیس پوری طرح نظر رکھی ہوئی ہے ، روڈی شیٹرس کو پکڑا جارہا ہے اور جرائم کو روکنے میں پولیس ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT