Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں قتل میں ملوث 7 افراد گرفتار

جگتیال میں قتل میں ملوث 7 افراد گرفتار

جگتیال ۔12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قتل کی واردات میں ملوث 7 افراد گرفتار ، ڈی ایس پی جگتیال راجندر پرساد کی پریس کانفرنس میں قاتلوں سے پانچ کیلو میٹر دور موضع چلکل قومی شاہراہ پر گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو پیش آئی قتل کی واردات میں ملوث 7 افراد کو جگتیال رورل پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ اس قتل میں ساتھ دینے والے مزید 8 افراد کو فرار بتایا گیا ۔ آج دوپہر جگتیال ڈی ایس پی راجندر پرساد نے پریس کانفرنس میں قاتلوں کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو قومی شاہراہ پر بی راکیش گوندپلی کا کار کا تعاقب کرتے ہوئے بیچ سڑک پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے فلمی انداز میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا قتل کا اصل ملزم تیگالہ سرینواس اس کے خاندانی اور علاقہ سے تعلق رکھنے والا بی راکیش اور سرینواس کے درمیان چند ماہ سے خاندانی اور اراضی کے معاملے کو لیکر جھگڑے چل رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT