Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام آج جلسہ عام

جگتیال میں پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام آج جلسہ عام

جگتیال /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دہشت گردانہ سیاست اور سماج میں عوام سے ہونے والی ناانصافیوں اور کسانوں اور غریب کے خلاف کی جارہی سیاست کے خلاف عوام متحد ہونے پاپلر فرنٹ آف انڈیا جگتیال کی جانب سے بتاریخ 6 مئی بروز ہفتہ بوقت 8.30 بجے شب بمقام رائل فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد محمد شفیع صدر پاپلر فرنٹ آف انڈیا کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی اور حلقہ انچارج ٹی آر ایس ڈاکٹر ایم سنجئے کمار اور صدر ملت اسلامیہ محمد ریاض الدین ماما اور مہمان مقرر مولانا رفیق احمد رشادی ریاستی نائب صدر پاپلر فرنٹ آف انڈیا اور محمد عابد ریاستی جنرل سکریٹری تشریف لا رہے ہیں ۔ اس موقع پر محمد شفیع صدر نے جگتیال اور اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے عوام سے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT