Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں کل ہند مشاعرہ

جگتیال میں کل ہند مشاعرہ

جگیتال /19 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) احمد عبدالملک صدر جگتیال ایجوکیشنل سوسائٹی جگتیال کے بموجب سوسائٹی کی جانب سے 14 ویں عظیم الشان یادگار کل ہند مشاعرہ عنقریب منعقد ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشاعرہ کو یادگار بنانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں تاریخ اور مقام کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ مشاعرہ میں ملک کے مشہور و مقبول شعراء کرام ، مسز لتا حیات بمبئی ، انجم دہلوی ، ڈاکٹر قمر سرور ،عزم شاکر ، اشوک ساحل ، جلال میکش نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے ان کے علاوہ ریحان اشمی ، انجم رہبر اور دیگر شعراء کرام سے رابطہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT