Friday , May 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں گرفتار قائدین سے رکن اسمبلی جیون ریڈی کی ملاقات

جگتیال میں گرفتار قائدین سے رکن اسمبلی جیون ریڈی کی ملاقات

جگتیال۔ /22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال پولیس کی جانب سے جے اے سی قائدین کو گزشتہ شام گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا آج صبح رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر جے اے سی کنوینر سی ایچ پربھاکر اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یگانگت پیش کیا۔ کودنڈا رام جے اے سی ریاستی صدر کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو ریاستی حکومت ملازمت فراہم کرنے کے مطالبہ پر احتجاجی ریالی کا اعلان کیا جس پر جگتیال پولیس نے جگتیال ۔ حیدرآباد ریالی میں حصہ لینے والے جے اے سی قائدین کو روکنے کیلئے قبل از وقت 10افراد کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

جگتیال میں اقلیتی اقامتی اسکولس
میں داخلوں کیلئے گھر گھرمہم
جگتیال۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم اسکول جگتیال میں داخلوں کیلئے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ جگتیال ڈی ایم ڈبلیو آفیسر رامچندر ریڈی کی قیادت میں گھر گھر مہم چلائی گئی، دویوم میں 300 سے زائد داخلوں کے اندراج کرواتے ہوئے جگتیال ضلع ریاست تلنگانہ میں چوتھے مقام پر رہے اور سابقہ کریم نگر ضلع میں پہلے مقام پر ہے۔ داخلوں کیلئے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر محکمہ کو ذمہ داری دی گئی جس پر ڈی ایم ڈبلیو آفیسر کی قیادت میں سپرنٹنڈنٹ محمد محمود علی افسر اور ریسیڈنشیل اسکول پرنسپل لکشمن چاری اور دیگر نے دو یوم سے گھر گھر مہم چلاتے ہوئے اسکول میں داخلوں کیلئے عوام کو ترغیب دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT