Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جگتیال کا سیکل راں ، راجستھان میں گرفتار

جگتیال کا سیکل راں ، راجستھان میں گرفتار

سرحد کے قریب پولیس کارروائی ، سرگرمیوں پر شکوک کا اظہار
حیدرآباد ۔ 25 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) ملک بھر میں سیکل پر گھومتے ہوئے امن کا پیام عام کرنے والے امن کارکن اکرم فیروز کو راجستھان پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 26 سالہ اکرم فیروز جس کا تعلق جگتیال ضلع کریم نگر سے ہے کو 13 اگسٹ کو رام گڑھ پولیس اسٹیشن ضلع جیسلمیر راجستھان میں گرفتار کرلیا گیا اور اُن کے قبضہ سے لیپ ٹاپ ، کیمرہ اور دیگر الیکٹرانک اشیاء ضبط کرلی۔ سال 2011ء میں سیکل پر گھومتے ہوئے امن کا پیام عام کرنے کیلئے ملک بھر میں سیکل ناٹک کے ذریعہ مظاہرہ کیا کرتا تھا ۔ اکرم فیروز کریم نگر سے حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد امن کے پیام کو عام کرنے کیلئے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ ملک کے کئی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے بالخصوص سرحدوں پر تھیٹر آرٹسٹ کے طورپر اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرچکا ہے ۔ اکرم فیروز ہند ۔ پاک سرحد واقع جیسلمیر راجستھان پہونچ کر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ رام گڑھ پولیس نے اُس کی سرگرمیوں کو مشکوک سمجھتے ہوئے گرفتار کرلیا اور ابتداء میں اُسے سی آر پی سی کے دفعہ 107اور 151 کے تحت مقدمہ درج کرکے حراست میں رکھا گیا تھا ۔ بعد ازاں اُس کی رہائی کے بجائے اُسے جیسلمیر جیل بھیج دیا گیا۔ راجستھان پولیس نے اکرم فیروز کو حراست میں لے کر اُس کی سوشیل نٹورکنگ سائیٹ فیس بک و دیگر کا تجزیہ کرتے ہوئے اُس کے قریبی حلقوں بشمول رشتہ داروں کو گرفتاری کی اطلاع دی ۔ اکرم فیروز کی گرفتاری کے بات عام ہونے پر ملکی سطح پر موجود امن کارکنوں نے پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے ۔ لیکن راجستھان پولیس اس معاملے میں جواب دینے سے قاصر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT