Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جگت گیری گٹہ اور میڑچل میں دو افراد کی خودکشی

جگت گیری گٹہ اور میڑچل میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں جگت گیری گٹہ اور میڑچل حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک گھریلو تنازعات سے پریشان تھا اور دوسرے نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرنے کے بعدیہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس شبہات ظاہر کر رہی ہے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 32 ناگیش جو پیشہ سے مزدور تھا جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 29 سالہ کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ میڑپلی میں رہتا تھا ۔ جو ضلع میدک کے گھن پور علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT