Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / جگدیش ٹائیٹلر پر شادی کی تقریب میں حملہ اور بدسلوکی

جگدیش ٹائیٹلر پر شادی کی تقریب میں حملہ اور بدسلوکی

نئی دہلی ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سکھ نوجوان نے مبینہ طور پر کانگریس قائد اور 1984ء کے فسادات کے ملزم جگدیش ٹائیٹلر پر جنوبی دہلی کے علاقہ چھترپور میں شادی کی ایک تقریب کے دوران حملہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں گالیاں دیں ۔ ٹائیٹلر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ‘ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 23سالہ سیہج اُمنگ بھاٹیہ نے مبینہ طور پر کانچ کا ایک ٹکڑا ٹائیٹلر پر پھینکا اور مہرولی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب کے دوران انہیںگالیاں دیں ۔ ٹائیٹلر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کل یہاں آئے تھے جب کہ سکھ نوجوان نے اُن پر کانچ کا ٹکڑا پھینکا اور گالیاں دیں ‘ تاہم وہ زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے اور بحفاظت اپنی گاڑی تک پنچ گئے ۔ حملہ آور کو تفتیش کیلئے گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT