Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جگموہن ڈالمیا کی حالت مستحکم

جگموہن ڈالمیا کی حالت مستحکم

کولکتہ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کی حالت بہتر ہے جنھیں دو روز قبل سینہ میں تکلیف کی شکایت پر مقامی خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ 75 سالہ ڈالمیا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور ہاسپٹل میں فزیشینس کی ایک ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جگموہن ڈالمیا کو جمعرات کی شب بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اُس وقت شریک کیا گیا تھا جب اُنھوں نے سینہ میں شدید تکلیف کی شکایت کی تھی لیکن شریان قلب میں خون کا انجماد صاف کئے جانے کے بعد حالت میں بہتری ہوئی تھی۔ وہ فی الحال اس ہاسپٹل کے انتہائی سخت نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT