Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن ،بالا کرشنا اور سری روی شنکر کی مقدس ڈبکی

جگن ،بالا کرشنا اور سری روی شنکر کی مقدس ڈبکی

وجئے واڑہ ؍ محبوب نگر۔ 18 اگست (آئی این این) وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر جگن موہن ریڈی نے جاری کرشنا پشکرالو کے موقع پر آج پونمی گھاٹ پر مقدس ڈبکی لگائی۔ انہوں نے اس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں چہارشنبہ کو پانچ طلبہ غرقاب ہوگئے تھے۔ جگن نے ان مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس دوران ٹالی ووڈ اداکار اور تلگو دیشم رکن اسمبلی بالا کرشنا نے محبوب نگر سوما سیلا پشکر گھاٹ پر ڈبکی لگائی۔ وجئے واڑہ میں آرٹ آف لیونگ کے بانی سری سری روی شنکر نے پشکر گھاٹ پر مقدس ڈبکی لگائی۔
یتیم بچوں کو بھیک مانگنے کیلئے مجبور کرنے والا پادری گرفتار
حیدرآباد۔ 18 اگست (پی ٹی آئی) یتیم خانہ میں بچوں کو آسرا دینے کے بہانے ٹریفک سگنلس پر انہیں بھیک مانگنے کیلئے مجبور کرنے والے پادری ایم جیمس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شہر کے مضافاتی علاقہ امین پورہ میں واقع یتیم خانہ میں تعلیم کی فراہمی کا دعویٰ کرتے ہوئے وہ ان بچوں کو آئی ٹی راہداری کے ٹریفک سگنلس پر بھیک مانگنے کیلئے مجبور کررہا تھا۔ گچی باؤلی پولیس نے ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی۔

TOPPOPULARRECENT