Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن تذبذب کا شکار :تلگودیشم

جگن تذبذب کا شکار :تلگودیشم

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) تلگودیشم پارٹی نے آج کہا ہے کہ صدر کانگریس وائی ایس آر پارٹی جگن موہن ریڈی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کو پارٹی کوئی اہمیت نہیں دیتی ۔ تلگودیشم پارٹی کی سینئر لیڈر و وزیر زراعت مسٹر ایس چندرا موہن ریڈی نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی سوچ بالکل الگ ہے ۔ اُن کی پالیسی کسی کی بھی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ وہ خود فیصلے سے قاصر ہیں کہ کس جماعت کے ساتھ مفاہمت کی جانی چاہئے ۔ جگن موہن ریڈی کی وزیراعظم سے ملاقات پر انھوں نے کہاکہ تلگودیشم پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن صدرجمہوریہ کے انتخاب سے متعلق ابھی کوئی سیاسی سرگرمی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن جگن نے قبل ازوقت ہی بی جے پی امیدوار کی تائید کا اعلان کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT