Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کا19 جنوری کو امراوتی کا دورہ

جگن موہن ریڈی کا19 جنوری کو امراوتی کا دورہ

حیدرآباد 16 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی 19جنوری کو آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کا دورہ کریں گے تاکہ ریاست کے نئے دارالحکومت کیلئے زبردستی طور پر اراضی حاصل کرنے کے مخالف کسانوں سے ملاقات کی جاسکے ۔ وہ امراوتی کے تاڈی کونڈہ اور منگل گری کے تمام پانچ منڈلوں کا دورہ کریں گے اور زبردستی طور پر اراضی کے حصول کے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کریں گے ۔ جگن موہن ریڈی ان دلت کسانوں سے بھی ملاقات کریں گے جن کے معاوضہ کا فیصلہ کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ہنوز نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT