Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی ہاسپٹل سے ڈسچارج

جگن موہن ریڈی ہاسپٹل سے ڈسچارج

گنٹور ۔/14اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کو آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔ انہوں نے آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کی تھی جسے پولیس نے کل ناکام بناتے ہوئے ہاسپٹل منتقل کردیا تھا۔ انہوں نے 7اکٹوبر کو یہ ہڑتال شروع کی اور کل صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس نے زبردست گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا جہاں انہیں فوری توانائی بخش ادویات دی گئیں۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ راجو نائیڈو نے بتایا کہ گزشتہ 36گھنٹوں سے ڈاکٹرس کا ایک گروپ ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے گا اور آج ان کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT