Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن کے اخبار میں جھوٹی خبروں کی اشاعت

جگن موہن کے اخبار میں جھوٹی خبروں کی اشاعت

قومی جنرل سکریٹری تلگودیشم پارٹی نارا لوکیش نائیڈو کا صدر وائی ایس آر کانگریس کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی قومی جنرل سکریٹری مسٹر این لوکیش نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے نام موسومہ ایک کھلا مکتوب انتہائی سخت الفاظ میں تحریر کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ اپنے تلگو روزنامہ ساکشی میں صرف خیال و جھوٹ پر مبنی اطلاعات ہی شائع کی جارہی ہیں اور حقائق کی عمداً پردہ پوشی کی جارہی ہے۔ مکتوب میں مزید تحریر کیا گیا کہ ساکشی تلگو روزنامہ میں گذشتہ دن شائع ہوئی بعض اطلاعات سے غلط و جھوٹ پر مبنی ہونے کا پھر ایک بار ثبوت فراہم ہوچکا ہے۔ مسٹر لوکیش نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر ترین قائدین سابق وزراء کی توہین کرنے تاریخ خود مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ہی رکھتے ہیں اور کئی ایک اہم قائدین وائی ایس آر کانگریس پارٹی محض مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے رویہ سے عاجز آکر ہی پارٹی سے مستعفی ہوکر دیگر پارٹیوں بشمول تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں مزید بتایا کہ حقائق سے بعید خبریں شائع کرکے ایک طرف اخبار کے اقدار کو پامال کیا گیا تو دوسری طرف سیاسی اقدار کے وقار کو گھٹادیا۔ مسٹر لوکیش نے دریافت کیا کہ آیا تلگو روزنامہ ساکشی میں تحریر کردہ الفاظ غلط و توڑمروڑ کرنے والی زبان نہ رہنے کا آپ کے ہاں کوئی ثبوت ہے؟ لہٰذا غلط و جھوٹ پر مبنی تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ میرے وقار کو متاثر کرنے کی کوشش کی جانے پر برسرعام معذرت خواہی کرکے اپنی عزت و وقار کا تحفظ کرلینے کی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے مسٹر لوکیش نے  خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT