Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کو بھی سزا ہونی چاہئے : چندرابابونائیڈو

جگن کو بھی سزا ہونی چاہئے : چندرابابونائیڈو

حیدرآباد 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو نے قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹاملناڈو میں صرف 66 کروڑ روپئے کے کرپشن پر ششی کلا کو 4 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ ایسے میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کی لوٹ کھسوٹ کرنے والے وائی ایس جگن کے خلاف فوری فیصلہ کیا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے آج پارٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس میں ٹاملناڈو کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ششی کلا اور جگن کے مقدمات میں کوئی فرق نہیں۔ جس طرح ششی کلا نے جئے للیتا کے عہدہ کا بیجا استعمال کیا اور غیر محسوب دولت اکٹھا کی اُسی طرح جگن نے بھی اپنے والد آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے عہدہ کا بے جا استعمال کرتے ہوئے دولت اکٹھا کی۔ لہذا اُن کے معاملہ میں بھی جلد فیصلہ ہونا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT