Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’جگن کی عمر میرے سیاسی تجربہ سے بھی کم ‘: چندرابابو

’جگن کی عمر میرے سیاسی تجربہ سے بھی کم ‘: چندرابابو

نوٹ برائے ووٹ کیس میں کوئی مفاہمت نہیں،چیف منسٹر اے پی کا ردعمل
حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے نوٹ برائے ووٹ کیس میں کسی بھی مفاہمت کے امکان کو مسترد کردیا اور اپوزیشن کے یہ الزامات مسترد کردیئے کہ وہ مرکزی حکومت کے دباؤ کے آگے جھک گئے ہیں۔ اپنی جن چیتنیا یاترا کے سلسلہ میں کرنول کے پرانا شہر کونڈا ریڈی قلعہ علاقہ میں 3 کیلو میٹر طویل پدیاترا کے دوران اپوزیشن لیڈر جگن کا بالواسطہ ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک لیڈر جن کی عمر میرے سیاسی تجربہ سے کم ہے، میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ انھوں نے وائی ایس آر کانگریس صدر پر الزام لگایا کہ وہ ریاست کو خصوصی موقف کی اپنی مہم کی آڑ میں طلبہ اور نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ جو قائدین ان پر الزام لگارہے ہیں کہ انھوں نے نوٹ برائے ووٹ کیس میں مفاہمت کرلی ہے، وہ وضاحت کریں کہ انھوں نے غیر مجاز طور پر کسے رقم ادا کی تھی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ وہ جھوٹے پروپگنڈہ کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے۔ پدیاترا کے دوران ہندو مسلم عوام نے چندرابابو نائیڈو کا والہانہ خیرمقدم کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT