Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کی قرق جائیداد حکومت کی ہے

جگن کی قرق جائیداد حکومت کی ہے

مرکز قانون بنائے ، چندرا بابو نائیڈو کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہ وہ اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت پر کیچڑ اچھالنا بند کریں ، کہا کہ ان کی حکومت جلد ہی مرکز کو مکتوب ارسال کرے گی کہ ایک نیا قانون مدون کیا جائے تاکہ وائی ایس آر کانگریس لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قرق شدہ املاک حکومت حاصل کرسکے ۔ میڈیا ہاوز بھی قرق شدہ ہے اور یہ تمام املاک حکومت کی ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں کئی بدعنوانیاں اور گھپلے ہوئے جگن موہن ریڈی کو ان پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ اس الزام کے بارے میں کہ سی ایم کیمپ آفس لنگامینی رمیش کا ہے چیف منسٹر نے کہا کہ یہ حکومت کی جائیداد ہے رمیش کی نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT