Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کی نیوزی لینڈ سے واپسی، داسری نارائن راؤ کو خراج عقیدت

جگن کی نیوزی لینڈ سے واپسی، داسری نارائن راؤ کو خراج عقیدت

حیدرآباد۔/11جون،( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور اے پی اسمبلی میں قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جو ہفتہ کو رات میں نیوزی لینڈ سے واپس ہوئے، آج یہاں امیج گارڈن میں منعقدہ تعزیتی جلسہ میں مشہور فلم ڈائرکٹر داسری نارائن راؤ کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج ادا کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے تلگو فلم انڈسٹری میں داسری نارائن راؤ کی خدمات کی ستائش کی۔ بعد میں انہوں نے نارائن راؤ کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT