Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کی 6ماہ طویل پدیاترا مضحکہ خیز ۔ چنا راجپا

جگن کی 6ماہ طویل پدیاترا مضحکہ خیز ۔ چنا راجپا

حیدرآباد۔/11اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ حکومت آندھرا پردیش مسٹر این چنا راجپا نے قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی چھ ماہ طویل کی جانے والی مجوزہ پدیاترا کا مذاق اڑایا اور کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اگر اپنا سر نیچے اور ٹانگیں اوپر بھی اٹھالیں گے تو بھی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کسی بھی صورت میں ہرگز چیف منسٹر نہیں بن سکیں گے۔ مسٹر چنا راجپا نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی طویل مدتی پدیاترا سے حکومت پر کوئی اثر مرتب ہونے والا نہیں ہے کیونکہ ریاست آندھرا پردیش کے عوام وائی ایس جگن موہن ریڈی کی مبینہ بے قاعدگیوںسے بخوبی واقف ہیں اور جو قائد مبینہ بے قاعدگیوں میں ملوث رہتے ہوئے عوام کے روبرو حکومت کے خلاف غلط الزامات عائد کرنے کی کوشش کرنے پر عوام ہرگز یقین نہیں کریں گے۔ لیکن چونکہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بے قاعدگیوں سے ہر کوئی بخوبی واقف ہیں جن کے باعث ان کی باتوں پر اعتماد کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے والد سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے پدیاترا کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار پر فائز ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT