Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کے خلاف مقدمہ کی ہر جمعہ کو سماعت، سی بی آئی عدالت کا فیصلہ

جگن کے خلاف مقدمہ کی ہر جمعہ کو سماعت، سی بی آئی عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد /21 اگست ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دوسروں سے متعلق مبینہ طور پر فائدہ کے عوض سرمایہ کاری کے مقدمہ کی تیز رفتار سماعت کو یقینی بنانے کیلئے حیدرآباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے ہر جمعہ کو سارا دن اس مقدمہ کی سماعت کیلئے وقف کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف جسٹس دلیپ بی بھوسلے اور جسٹس ایس وی بھٹ پر مشتمل حیدرآباد ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے 10 اگست کو وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایڈوکیٹ وائی ویدا ویاس کی طرف سے دائر کردہ مفادعامہ کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ ہدایات جاری کئے تھے ۔ درخواست گذار نے 1988 کے قانون انسداد رشوت ستانی کے تحت چند موجودہ ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی کے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کی عاجلانہ سماعت کی اپیل کی تھی ۔ سی بی آئی کے سینئیر کونسل کے سریندر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کو حیدرآباد ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے پیش نظر اس عدالت میں ہر جمعہ کو سارا دن اس مقدمہ کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT