Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کے چیمبر میں پانی کا لکیج،تحقیقات کا آغاز

جگن کے چیمبر میں پانی کا لکیج،تحقیقات کا آغاز

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے قائد اپوزیشن اے پی قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چیمبر میں پانی آنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے مکمل تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس تعلق سے پانی چیمبر میں کس طرح آیا اور اس کے لئے کون ذمہ دار ہیں پتہ چلانے کیلئے سی بی سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا اسپیکر آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے حکم دیا ہے۔ اسپیکر اے پی اسمبلی ڈاکٹر سیوا پرساد راؤ نے کل ہوئی بارش کے بعد آج اسمبلی عمارت میں پائی جانے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ اسمبلی عمارت کا افتتاح ہوئے چار ماہ ہوئے ہیں، افتتاح کے بعد آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بعد ازاں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے موقع پر شدید بارش ہوئی تھی اور اس کے بعد متعدد مرتبہ بارش ہوئی لیکن کل ہوئی بارش سے قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چیمبر میں خصوصی طور پر پانی جانا تعجب کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر مختلف گوشوں سے شدید تنقیدیں کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اسمبلی عمارت کی تعمیر انتہائی غیر معیاری و ناقص ہے اور کوئی عہدیداروں نے بھی معیاری تعمیر پر توجہ نہیں دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT