Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں ذہنی معذور مسلم نوجوان پر حملہ

جھارکھنڈ میں ذہنی معذور مسلم نوجوان پر حملہ

دھنباد (جھارکھنڈ)۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں دھرجوری کے مقام پر ایک ذہنی معذور مسلم شخص کو مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کے شبہ میں حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ ضلع ہیڈکوارٹر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا جبکہ واسع پور کا ساکن 27 سالہ محمد افروز دھرجوری چوک گیا ہوا تھا۔ چند نوجوانوں نے اس کی حرکات پر شک کرتے ہوئے لاٹھیوں سے حملہ کا نشانہ بنایا۔ ایک راستہ گذرنے والے شخص کی اطلاع پر پولیس نے فوری یہاں پہنچ کر اسے ہاسپٹل منتقل کیا۔ حملہ آور فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں شکایت درج نہیں کرائی گئی، اس لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ افروز کے ارکان خاندا ن کو بھی راستہ گذرنے والے شخص نے مطلع کیا اور انہوں نے دھرجوری چوک پہنچ کر رانچی منٹل ہاسپٹل کے دستاویزات دکھائے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT