Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں زبردست بارش 300 خاندان متاثر

جھارکھنڈ میں زبردست بارش 300 خاندان متاثر

جمشید پور ۔ /18 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ۔ نشیبی علاقوں میں مقیم 300 خاندان کئی علاقوں میں متاثر ہوئے ۔ شہر کے اطراف و اکناف کے تمام علاقے زیر آب آگئے ۔ جس کی وجہ سے دریائے خارخائی اور سورن ریکھا خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگیں ۔ باگ بیرا اور کرما علاقے زیرآب آگئے جس کی وجہ سے 150 خاندان متاثر ہوئے ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے آب گیر علاقے میں نشیبی علاقوں میں مقیم 100 تا 150 خاندان محفوظ علاقوں کو منتقل کردیئے گئے ۔

 

دریائے گنگا میں سیلاب کا اندیشہ
نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یو پی اور ایم پی میں دریائے گنگا کے آبگیر علاقوں میں زبردست بارش کی وجہ سے دریائے گنگا میں سیلاب کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

TOPPOPULARRECENT