Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں نکسلی تصادم میں 2 پولیس جوان ہلاک

جھارکھنڈ میں نکسلی تصادم میں 2 پولیس جوان ہلاک

سمڈیگا، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے نکسلی متاثرہ ضلع سمڈیگا میں بانو تھانہ کے سکوردا بڑا رائیکا گاؤں میں کل رات گئے پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے نکسلیوں اور پولیس کے مابین انکاؤنٹر میں دو پولیس جوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے واردات کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ ہلاک ہونے والے پولیس جوانوں میں بانو تھانہ انچارج ودیا پتی سنگھ اور سپاہی ترون برالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس جوان لاریک سنگھ اس واقعہ میں زخمی ہوگئے ۔مسٹر رنجن نے بتایا کہ کل رات سکوردا بڑا رائکا گاؤں میں پی ایل ایف آئی کے انتہاپسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT