Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں 6 نکسلائٹس کا انکاؤنٹر

جھارکھنڈ میں 6 نکسلائٹس کا انکاؤنٹر

رانچی ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جھارکھنڈ میں ماویسٹوں کے مضبوط گڑھ ضلع لتہیار کے جنگل میں آج سی آر پی ایف کمانڈوز کے ساتھ گھمسان لڑائی میں 6 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ 600 سے زائد گولیاں اور ایک درجن جدید ترین دھماکو آلات ضبط کرلیے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے کوئیل کے کنارے کرم دھی ۔ چپادھور جنگل میں آج صبح انکاونٹر کا آغاز ہوا ۔ جہاں پر سی آر پی ایف کوبرا کمانڈوز تلاشی مہم میں مصروف تھے ۔ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل ( آپریشن ) مسٹر سنجے اے لٹکر نے بتایا کہ انکاونٹر کے مقام سے یونیفارم میں 6 نکسلائٹس کی نعشیں ، 300 گولیاں ، 12 آئی ای ڈیز انساس ریفل ، ایس ایل آر اور ایک کاربن اور دیگر 3 آتشی اسلحہ دستیاب ہوئے ہیں ۔  یہ واقعہ رانچی سے 130 کلو میٹر دور پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو یوم سے 209 بٹالین کی کوبرا ٹیم تلاشی مہم میں تھی کہ ماویسٹوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا اور انتہا پسندوں نے ہی سب سے پہلے فائرنگ شروع کی تھی ۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں نکسلائٹس کے انسداد کے لیے سی آر پی ایف نے خصوصی کمانڈوز کو تربیت دی ہے ۔ جنگل میں مقابلہ آرائی کے ماہر دستہ کو کمانڈو بٹالین فار ریسلوٹ ایکشن ( کوبرا ) کا نام دیا گیا ہے ۔۔

 

پاکستان کو دیئے گئے انتہائی پسندیدہ ملک کے موقف پر
نظرثانی کا فیصلہ نہیں کیا گیا
نئی دہلی ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ پاکستان کو دیئے گئے انتہائی پسندیدہ ملک کے موقف پر نظرثانی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وزیرصنعت و تجارت نرملا سیتارامن نے راجیہ سبھا کو دیئے گئے ایک تحریری جواب میں کہا کہ ’’پاکستان کو فراہم کردہ انتہائی پسندیدہ ملک کے موقف پر نظرثانی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘‘۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہی تھیں کہ اری فوجی کیمپ پر حالیہ حملے کے ردعمل کے طور پر ہندوستان اپنے پڑوسی ملک کو دو دہائیوں قبل یکطرفہ طور پر دیئے گئے انتہائی پسندیدہ ملک کے موقف پر نظرثانی کیا ہے یا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ تجارت اور ٹیکس پر عام سمجھوتہ کے تحت عالمی تجارتی تنظیم کا ہر رکن ملک دوسرے رکن ملک کو انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دیتا ہے۔ ایک اور سوال پر نرملا سیتارامن نے جواب د یا کہ ای ۔ کامرس کے شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری کے قواعد کو مزید آسان بنانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT